Thursday, 31 October 2024, 01:07:07 am
 
او آئی سی کا مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
July 19, 2024

اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطینی تنازعے کے دو ریاستی حل کیلئے اپنی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

تنظیم نے ایک بیان میں عالمی برادری پرزوردیا کہ وہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے اورخطے میں  منصفانہ پائیداراورجامع امن کے حصول کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

او آئی سی نے تمام ممالک پرزوردیا کہ وہ اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کی مکمل رکنیت کے  حق کی حمایت بھی کریں۔