Thursday, 31 October 2024, 01:07:12 am
 
بھارت میں صحافی برادری کو مسلمانوں کے خلاف مظالم پر آواز اٹھانے پر مقدمات کا سامنا
July 19, 2024

بھارت میں صحافی برادری کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مسلمانوں کے خلاف مظالم پر آواز اٹھانے پر صحافیوں کو درجنوں مقدمات کا سامنا ہے۔

پچھلے ہفتے اُتر پردیش میں ایک مسلمان کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ریاستی عہدیداروں نے واقعے کو دبانے کی کوشش کی۔ صحافیوں کو اِس ظالمانہ واقعے کے بارے میں لکھنے پر سخت نتائج بھگتنے کی دھمکی دی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صحافی برادری کو بھارت میں سخت ریاستی پابندیوں کا سامنا ہے، پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر دو مسلمان صحافیوں کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔