Friday, 22 November 2024, 11:54:44 am
 
حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق آئینی ترمیم لائے گی،وزیر دفاع
September 19, 2021

File photo

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت 2023کے عام انتخابات میں شفافیت اور غیر جانبداری یقینی بنانے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق آئینی ترمیم لائے گی۔نوشہرہ میں کنٹونمنٹ بورڈ کے حالیہ انتخابات میں کامیابی کا جشن منانے کیلئے ان کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کی جماعتیں عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہیں جنہوں نے قومی خزانے لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔پرویز خٹک نے کہا کہ عوام اس حقیقت سے آگاہ ہو چکے ہیں اور اسی لئے انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کے حالیہ انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت میں ووٹ ڈالے۔