Friday, 22 November 2024, 05:08:05 pm
 
وزیرخارجہ کا عالمی برادری پرافغانستان میں جامع سیاسی تصفیے میں کردارادا کرنے پرزور
September 19, 2021

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جامع سیاسی تصفیے کے حصول اور افغانستان کو انسانی اور اقتصادی امداد کی فراہمی کے سلسلے میں بین الاقوامی برادری کے کردار کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے کینیڈا کے وزیر خارجہMARC GARNEAUسے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔شاہ محمود قریشی نے اپنے کینیڈین ہم منصب کو افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے اپنی علاقائی کوششوں اور امدادی سامان کی فراہمی کے لئے راہداری سمیت پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر کینیڈا کے وزیرخارجہ نے ایک پر امن اور مستحکم افغانستان اور علاقائی امن و استحکام اور خوشحالی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔