بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہماری پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور قیادت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید ترین فوج کے برابر ہے ۔
آج(منگل)کو شنکیاری میں جونیئر لیڈر شپ اکیڈمی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا جونیئر لیڈرز کو پاک فوج کی ریڑھ کی ہڈی قراردیتے ہوئے انھیں روایتی اورغیر روایتی جنگ میں کامیابی کی کلید قراردیا ۔
پاک فوج کے جونیئر لیڈرز کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا تربیت کے میدانوں ، پیشہ وارانہ کارروائیوں اور دنیا بھر میں عالمی مقابلوں میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔
بعدازاں انہوں نے بروتھا میں کثیرملکی خصوصی فورس کی مشق ETERNAL BOOTHER HOOD II دیکھی ۔
پاکستان ، قازقستان ، قطر ، ترکیہ اور ازبکستان کی سپیشل فورسز کے دستے دو ہفتے تک جاری رہنے والی مشقوں میں شریک ہیں۔
مشق کا مقصد دوست ممالک کی افواج کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بناتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے ۔
جنرل سید عاصم منیر نے بروتھا گیریژن کے دورے کے موقع پر شرکاء سے ملاقات کی۔
اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ سپیشل سروس گروپ نے مشق کے بارے میں آ رمی چیف کو بریفنگ دی ۔