نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے اقوام متحدہ کے تہذیبوں کے اتحادپرزوردیاہے کہ وہ اسلام مخالف پروپیگنڈے اورمذہب اورعقائد کی بنیادپرتعصب اورامتیازکی لہرکو روکنے اوراس کے خاتمے کے لئے اپنے اقدامات میں تیزی لائے۔وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اٹھہترویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے تہذیبوں کے بارے میں اتحاد کے اعلیٰ نمائندے Miguel-Moratinosسے گفتگو کررہے تھے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ دنیابھرمیں مذہبی عدم برداشت اوراسلام مخالف پروپیگنڈے میں اضافہ ہورہاہے لیکن اس کاشدیدترین اظہاربھارت میں ہورہاہے۔انہوں نے اتحاداوراعلیٰ نمائندے کی طرف سے کئے جانے والے گرانقدرکام کوسراہا ۔ اس ضمن میں انہوں نے غیرمتعصبانہ اورجامع اطلاعات کی فراہمی کی اہمیت پرزوردیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے Miguel-Moratinos نے جاری مکالمے، باہمی احترام اور مفاہمت کے فروغ کے ساتھ ساتھ اسلام مخالف پروپیگنڈے کامقابلہ کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے تہذیبوں کے اتحاد کی تیاری کے عزم کااعادہ کیا۔