Saturday, 27 July 2024, 01:14:24 pm
شفاف انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا تعاون ناگزیر ہے،مرتضیٰ سولنگی
September 19, 2023

نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے کہ ملک میں آزادانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات کاانعقاد یقینی بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کاتعاون ناگزیر ہے۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نگران حکومت کسی کی حمایت نہیں کرے گی اورغیرسیاسی رہے گی۔وفاقی وزیرنے نگران حکومت کی طرف سے عام انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور نگران حکومت بہترحالت میں معیشت اگلی نگران حکومت کے حوالے کرے گی۔انہوں نے کہاکہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے معیشت مستحکم ہوگی اورحکومت اس کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کرے گی۔