یورپی یونین نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
قطر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ JOSEP BORBELL نے واضح کیا کہ مسئلہ صرف دو ریاستی حل سے طے ہو سکتا ہے۔
قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں الشفاء ہسپتال پر حملے اور محاصرہ کر کے سنگین جرم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل عالمی قوانین، قرار دادوں اور اصولوں کی پاسداری نہیں کرتا۔