پاکستان اور ایران نے تجارتی اور اقتصادی تعاون میں اضافے اور عوام کی سطح پر روابط کو فروغ دینے پراتفاق کیاہے ۔
یہ اتفاق رائے نائب وزیراعظم اسحق ڈار اورایرانی وزیرخارجہ سید عباس ARAGHCHI کے درمیان بدھ کے روز مصر میں ڈی ایٹ کی وزرائے خارجہ کی کونسل کے اکیسویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے دوران ہوا ۔
انہوں نے سیاسی اوراقتصادی شعبوں میں اعلی سطح کے تبادلوں میں اضافے کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں فروغ میں پیشرفت پراطمینان کا اظہارکیا ۔
فریقین نے مشرق وسطی کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا ۔
اسحق ڈار نے فلسطین کے بارے میں پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔