وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری اور انہیں پٹے پر دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں توانائی کے عالمی ماہرین کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس کی سربراہی جارجیا کے سابق وزیراعظمNika Gilauri کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ گردشی قرضہ لائن لاسز اور بجلی کی چوری پاکستان کے توانائی کے شعبہ کے بڑے مسائل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت گردشی قرضے میں کمی کرنے اور بجلی کے بلوں کی وصولی کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کی پالیسیوں پر کام کر رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم جارجیا کے بجلی کے شعبے کی نجکاری اور آئوٹ سورسنگ کے کامیاب تجربے سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کے شعبے میںپبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔انہوں نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کے بارے میں اصلاحات سے متعلق وفد کو آگاہ کیا۔