Monday, 02 December 2024, 07:52:36 pm
 
پاکستان،آذربائیجان کا باہمی مفاد پر مبنی تعاون میں مزید اضافے پر اتفاق
June 20, 2024

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے عید الاضحی کے موقع پر جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ Jeyhun Bay ramovسے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

انہوں نے عیدکی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔

دونوں وزراء نے باہمی تعلقات کی موجودہ صورتحال اور تجارت سرمایہ کاری توانائی اور روابط کے شعبوں میں تعاون کے شاندار مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوںنے باہمی مفاد پر مبنی تعاون میں مزیداضافے اور اعلیٰ سطحی مشاورت اور مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔