اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کو اپنے پارٹی اکاونٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دینا ہوگی۔ آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے چار ٹرڈ اکاونٹٹس اب ان دونوں جماعتوں کے اکاونٹس کی جانچ پڑتال کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اکاونٹس تک رسائی کی اجازت دی ہے۔ ایک سوال پر وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے الیکشن کمیشن کی سکرونٹی کمیٹی کو چالیس ہزار ڈونرز سمیت اپنے اکاونٹس کی مکمل تفصیلات فراہم کی ہیں۔