Thursday, 12 September 2024, 05:07:23 pm
 
حکومت ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری لانے کی کوششیں کررہی ہے،انیق احمد
November 20, 2023

نگران وزیر مذہبی اُمور انیق احمد نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی کوششیں کر رہی ہے۔

کراچی میں ایک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے اور ملٹی نیشنل کمپنیاں ملک میں زیادہ ٹیکس ادا کر رہی ہیں۔

انیق احمد نے کہا کہ حکومت حج کے کرایوں میں مزید کمی کی کوشش کر رہی ہے تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 90 ہزار عازمین حج کو مفت انٹرنیٹ پیکجز کے ساتھ موبائل سمیں دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستانی خواتین عازمین حج کو عبایہ بھی فراہم کرے گی جس کے سر کے پیچھے پاکستانی جھنڈا ہو گا تاکہ بآسانی شناخت ہو سکے۔