Saturday, 27 July 2024, 04:27:47 am
نئی دہلی:پولیس کی کسان مظاہرین کومنتشرکرنے کیلئےآنسوگیس کی شیلنگ
February 21, 2024

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی جانب جانے والی قومی شاہراہ پر اپنے حقوق کے تحفظ کےلئے احتجاج کرنے والے کسانوں کو منتشر کرنے کی غرض سے پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کئے۔

کسانوں نے مودی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی پر دارالحکومت کی جانب مارچ دوبارہ شروع کیا۔

اس دوران کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بلند کئے۔

زیادہ تر کسان پنجاب اورہریانہ کے صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں جو اپنی فصلوں کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں۔