Saturday, 22 February 2025, 11:27:44 am
 
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا برطانیہ میں لارک ہل گیریژنز کا دورہ
February 21, 2025

بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر برطانیہ کے دورے پر ہیں۔انہوں نے وار منسٹر اورLarkhill گیریژن کا دورہ کیا۔

فوج کے سربراہ کو برطانوی فوج کے جدت پر مبنی منصوبے اور ڈیپ Recce اسٹرائیک بریگیڈ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

دورے میں برطانوی فوج کی جانب سے مصنوعی ذہانت اور خود کار نظام سمیت جدید ٹیکنالوجیز نمائش کی گئی۔