Wednesday, 15 January 2025, 12:18:01 pm
 
آئی ٹی گریجویٹس کو تربیت دینے کیلئے ٹیک لفٹ بوٹ کیمپ کا آغاز کیا گیا:امین
March 21, 2023

وزارت انفارمیشن اینڈٹیکنالوجی اورٹیلی کمیونیکیشن کے زیراہتمام گزشتہ سال مئی میں شروع ہونے والے Techlift Boot کیمپ پروگرام کے تحت ایک ہزارآٹھ سوگریجوایٹس نے تربیتی سیشن مکمل کرلیا۔یہ بات وزیرآئی ٹی اینڈٹیلی کمیونیکیشن سیدامین الحق نے اسلام آباد میں بوٹ کیمپ کی گریجوایشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کے تحت اس سال جون تک مزیددوہزاردوسوآئی ٹی گریجوایٹ اپنی تربیت مکمل کرلیں گے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ آئی ٹی گریجوایٹس کوپاکستان سافٹ ایئرایکسپورٹ بورڈ اور پاکستان سافٹ ویئرہائوس ایسوسی ایشن سمیت ملک کی اکیس صف اول کی کمپنیوں کے تعاون سے تربیت دی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ صنعت پرمبنی بوٹ کیمپ پروگرام کو حکومت فنڈ فراہم کررہی ہے جس کامقصد نوجوانوں کو جدیدٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کرناہے تاکہ انہیں روزگار مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق تیارکیاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ اس کے ذریعے روزگارکاحصول اسی فیصدہے جو متاثرکن ہے۔