File Photo
رمضان المبارک کا آخری جمعہ ''جمعتہ الوداع'' آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔کروڑوں افراد ملک بھر میں مساجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔اس موقع پر پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔علماء کرام اور آئمہ کرام رمضان المبارک اور جمعتہ الوداع کی اہمیت اجاگر کریں گے۔وفاقی دارالحکومت میں جمعتہ الوداع کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہو گا۔