Tuesday, 21 May 2024, 11:51:49 pm
دختر چترال ایتھلیٹ عزیزہ گل پاکستان کا ایک روشن ستارہ
April 30, 2024

دختر چترال ایتھلیٹ عزیزہ گل پاکستان کا ایک روشن ستارہ ۔

چترال کی وادء مداکلشت سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ عزیزہ گل فرسٹ ایئر کی سٹوڈنٹ ہیں اور تعلیم کے ساتھ ساتھ سکی میں ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔

انہیں دو مرتبہ نیشنل چیمپئین رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

وہ تین گولڈ میڈل اور ایک کانسی کا تمغہ بھی جیت چکی ہیں۔

قلعہ بالاحصار پشاور میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ نے عزیزہ گل کو سکی کے مقابلوں میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر چترال کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی اور خصوصی انعام سے نوازا۔

عزیزہ گل نے 2024 میں چائنہ میں منعقد ہونے والی بتیسویں ایشین الپائن سکی چیمپئین شپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔

سکی کے کھیل میں عزیزہ گل کی کامیابیوں کا یہ سفر جاری ہے۔