Monday, 21 April 2025, 04:08:26 pm
 
ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کی 87 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
April 21, 2025

عظیم فلسفی شاعر اورمفکرڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کی 87 ویں برسی آج (پیر) منائی جارہی ہے۔

وہ نو نومبراٹھارہ سوستترکوسیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔علامہ اقبال ایک عظیم دوراندیش شاعرتھے جنہوں نے برصغیرکے مسلمانوں کے لئے الگ وطن کا تصور پیش کیا جوبعدمیں پاکستان کی صورت میں حقیقت بن گیا۔علامہ اقبال نے اپنی شاعری اورافکار کے ذریعے مسلمانوں کوعلم کے حصول اورحقیقی مقاصد کیلئے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلانے کے لئے بیدارکیا۔