Monday, 21 April 2025, 05:03:45 pm
 
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اسلام آباد میں ہیں
April 21, 2025

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زیدالنہیان مفید باہمی شعبوں میں تعاون کے بارے میں پاکستانی قیادت کے ساتھ مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔نائب وزیراعظم محمداسحاق ڈارنے اُن کااستقبال کیا۔

وہ پاکستان کاسرکاری دورہ کررہے ہیں۔

اعلیٰ سطح کا یہ دورہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتاہے۔

ملاقاتوں کے دوران خصوصاً تجارت اورسرمایہ کاری ،توانائی کے شعبے میں تعاون ،علاقائی سلامتی اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ سمیت دوطرفہ مجموعی تعلقات کاجائزہ لیاجائے گا۔

یہ دورہ دونوں ممالک کومختلف علاقائی اورعالمی تبدیلیوںکے حوالے سے تبادلہ خیال کا موقع بھی فراہم کرے گا۔