Monday, 21 April 2025, 04:49:57 pm
 
پاکستان اور روانڈا کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق
April 21, 2025

پاکستان اور روانڈا نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، سفارتکاری اورباہمی عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور روانڈا کے وزیر خارجہ OLIVIER JEAN PATRICK NDHUNGIREHE کے درمیان آج (پیر) اسلام آباد میں ملاقات میں ہوا ۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

بعد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر بات چیت کی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں جانب سے سفارتی تربیت کے شعبے میں ایک مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔

روانڈا کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور روانڈا کا عالمی امن کیلئے مشترکہ عزم ہے اور دونوں ملک اقوام متحدہ کے امن مشنز میں فوجی بھیجنے والے پانچ بڑے ممالک میں شامل ہیں۔