Friday, 22 November 2024, 09:10:20 pm
 
افغانستان میں امن تمام فریقوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، وزیرخارجہ
June 21, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن تمام فریقوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے

پیر کے روز اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے افغانستان سے غیرملکی افواج کے تیزی سے انخلاء پر تشویش کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ساٹھ فیصد غیرملکی فوجی پہلے ہی افغانستان سے نکال لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ فوجی انخلاء اور امن عمل ساتھ ساتھ چلیں۔شاہ محمود قریشی نے افغانستان کو اختلافات کا گھر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ افغان حکومت اور امن کونسل کی اپنے طریقہ کار پر توجہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی تیس لاکھ پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے اور افغانستان میں غیریقینی صورتحال سے بڑی تعداد میں پناہ گزینوں کے ہمارے ملک میں داخلے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔وزیر خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی یقینی بنانے کیلئے افغان دھڑوں کے درمیان مذاکرات کو کامیاب بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔