Tuesday, 22 October 2024, 04:06:38 am
 
بلوچستان کا930 ارب روپے کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش
June 21, 2024

مالی سال دوہزار چوبیس۔ پچیس کیلئے بلوچستان کا پچیس ارب سر پلس کے ساتھ نوسوتیس ارب کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی کوئٹہ میں پیش کیا گیا۔

صوبائی وزیرخزانہ میر شعیب نوشیروانی نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ چھ سونوارب روپے غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے جبکہ تین سواکیس ارب روپے ترقیاتی اخراجات کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک سو چھیالیس ارب نوے کروڑ روپے تعلیم کے شعبے کیلئے جبکہ بیس ارب روپے صحت کیلئے رکھے گئے ہیں۔صوبائی وزیرخزانہ نے کہا کہ تئیس ارب اسی کروڑ روپے زرعی شعبے کی ترقی جبکہ ایک ارب روپے سے زائد غذائی تحفظ کیلئے رکھے گئے ہیں۔صوبائی وزیرخزانہ نے گریڈ ایک سے سولہ تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس فیصد اور گریڈ سترہ سے بائیس یک کیلئے بائیس فیصد اضافہ کا اعلان کیا انہوں نے پینشن میں بھی پندرہ فیصد اضافے کا اعلان کیا۔