Thursday, 31 October 2024, 01:07:04 am
 
بنگلہ دیش نے متنازعہ ملازمت کوٹہ کیس کی سماعت سے قبل کرفیو میں توسیع کردی
July 21, 2024

بنگلہ دیش نے متنازعہ ملازمت کوٹہ کیس کی سماعت سے قبل کرفیو میں توسیع کردی ہے ۔

فوج دارالحکومت ڈھاکہ کی گلیوں میں گشت کررہی ہے ۔

ادھر طلبا اور پولیس کے درمیان پرتشدد جھڑپوں میں ہلاک ہونیو الوں کی تعداد ایک سو تیئس ہوگئی ہے ۔

بنگلہ دیش میں انٹرنیٹ اور میسجنگ سروس جمعرات سے معطل ہیں ۔

بنگلہ دیش میں طلبا سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔