غیرقانونی طورپر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک چھ لاکھ انسٹھ ہزار چھ سو ترپن افراد واپس جاچکے ہیں۔
رواں ماہ کی پندرہ سے اکیس تاریخ تک چھ ہزار چار سو ننانوے افغان باشندے اپنے وطن واپس چلے گئے۔