Thursday, 31 October 2024, 01:07:05 am
 
لاہور جنرل ہسپتال چھاتی سرطان کی تشخیص کرنے والا پہلا سرکاری ہسپتال بن گیا
July 21, 2024

لاہور جنرل ہسپتال پاکستان کا پہلا سرکاری ہسپتال بن گیا ہے جہاں چھاتی کے سرطان کی تشخیص اور موروثی بیماریوں کی نشاندہی کے لئے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔

یہ اعلان امیر الدین میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ ان خواتین کے لئے بہت مفید ہیں جن کی چھاتی کے سرطان کی خاندانی تاریخ ہے۔پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے پاکستان میں چھاتی کے سرطان کے مریضوں میں اضافے کو اجاگر کرتے ہوئے ان مذہبی اور ثقافتی پہلوؤںکا ذکر کیا جن کی وجہ سے خواتین کھل کر مرض کی علامات بتانے سے

گریز کرتی ہیں۔

انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ اگر ان میں سوجن اور درد کی علامات ظاہر ہوں تو وہ فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ انہوں نے کہا کہ جس قدر جلد مرض کی تشخیص ہو گی اسی قدر ہی علاج کا بہتر نتیجہ نکل سکتا ہے۔