Friday, 22 November 2024, 04:46:18 pm
 
قومی اسمبلی،کچی کینال توسیع کا تعمیراتی کام آئندہ سال اگست میں مکمل ہوگا
September 21, 2021

قومی اسمبلی کو منگل کے روزبتایا گیا کہ کچی کینال میں توسیع کا تعمیراتی کا م اگلے سال اگست میں مکمل ہو گا۔

ایوان میں رکن قومی اسمبلی منورہ بی بی بلوچ کی جانب سے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے بتایا کہ کچی کینال صوبہ بلوچستان کا انتہائی اہم منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کا پہلا اور دوسرا مرحلہ 2023تک مکمل کرنا شروع کر دیںگے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال میں منصوبے کیلئے بارہ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔علی محمد خان نے کہا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے سے صوبے کا 72 ہزار ایکڑ رقبہ سیراب ہو گا اور بقیہ کام کی تکمیل پر اس سے مزید تیس ہزار ایکڑ رقبہ سیراب ہو گا۔منصوبے سے مجموعی طور پر ایک لاکھ دو ہزار ایکڑ رقبہ سیراب ہو گا۔