دوحہ کے خلیفہ سٹیڈیم میں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ایران اورانگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ایران کو 2-6 سے شکست دے دی۔
انگلش ٹیم کےکھلاڑی بیلہنگم پہلا گول کرنے میں کامیاب رہے، چند لمحات بعد ساکا نےگیند دوسری بار ایران کے جال میں پہنچائی، رحیم اسٹرلنگ نے ایک کراس پر عمدہ کک کے ذریعے ٹیم کا تیسرا گول بنادیا۔
ساکا نے 62 ویں اور رشفورڈ نے 71 منٹ میں گول اسکور کیےانگلینڈ کی ٹیم کا چھٹا گول گریلیش نے بنایا