Saturday, 23 November 2024, 12:17:49 am
 
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پسماندہ کمیونٹی کی مدد پرزور
November 21, 2024

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں خصوصی ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے سٹیئرنگ کمیٹی کے 44ویں اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے اقدامات اور حکومتی پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں بنیادی انفراسٹرکچر اور پسماندہ کمیونٹیز کی ضروریات پر خصوصی توجہ دی گئی۔