Wednesday, 22 January 2025, 02:04:16 pm
 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہنے کاامکان
January 22, 2025

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوںمیں موسم سرداورخشک رہنے کاامکان ہے۔

تاہم کشمیر،گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا ا ورشمال مغربی بلوچستان میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

پنجاب اور با لا ئی سندھ کے بیشتراضلاع میں صبح اوررات کے وقت ہلکی دھند چھائی رہیگی۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:اسلام آباد تین ڈگری سینٹی گریڈ لاہور بارہکراچی پندرہپشاور پانچکوئٹہ،گلگت اورمری دوجبکہ مظفرآباد ایک ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر ،Leh ،پلوامہ ، اننت ناگ،شوپیاں اوربارہ مولہ میں بارش اوربرفباری کاامکان ہے جبکہ جموں میںمطلع ابرآلودرہنے اوربارش متوقع ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر،اننت ناگ اوربارہ مولہ میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ،جموں سات،پلوامہ اور شوپیاں میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ