Wednesday, 22 January 2025, 02:04:58 pm
 
محکمہ موسمیات نے ملک کے کچھ حصوں میں خشک سالی کا انتباہ جاری کردیا
January 22, 2025

محکمہ موسمیات نے ملک کے کچھ حصوں کے لئے خشک سالی کا انتباہ جاری کیا ہے جس میں معمول سے کم بارشوں اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر حالات مزید خراب ہونے کی وارننگ دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یکم ستمبر 2024سے 15 جنوری 2025تک پاکستان میں معمول سے چالیس فیصد کم بارش ہوئی۔

ادارے نے پیشگوئی کی ہے کہ آنے والے مہینوں میں کم بارشوں اور معمول سے زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے خشک سالی مزید بڑھ جائے گی۔

محکمہ موسمیات نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے پیشگی اقدامات کریں۔