Wednesday, 22 January 2025, 01:58:51 pm
 
ایس آئی ایف سی کا ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے تعاون جاری
January 22, 2025

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے تعاون فراہم کر رہی ہے۔

چینی کمپنی ADM گروپ نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ قائم کرنے کے لیے پچیس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

توقع ہے کہ گاڑیوں کی بجلی پر منتقلی سے درآمدی ایندھن کی لاگت میں کمی آئے گی جس سے اربوں ڈالرز کی بچت ہو گی۔

الیکٹرک وہیکل چارجنگ کے بنیادی ڈھانچے کے لیے حکومت کے نئے قواعد و ضوابط سے پاکستان کا ماحولیاتی توازن بھی بہتر ہو گا۔