Sunday, 22 December 2024, 11:11:06 am
 
ملک کے متعدد علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان
March 22, 2023

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا،زیریں سندھ ،بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔تاہم اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ شمالی اور زیریں بلوچستان کے اضلاع میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کاامکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد بارہ ڈگری سینٹی گریڈلاہور سولہکراچی چوبیسپشاور تیرہکوئٹہ اورمظفرآباد گیارہگلگت آٹھ اورمری چھ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر ، جموں،Leh،پلوامہ،اننت ناگ،شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع ا برآلوداورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر، پلوامہ ،شوپیاںاور بارہ مولہ میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ، جموںچودہ، Leh منفی پانچ اوراننت ناگ میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ۔