Saturday, 27 July 2024, 09:34:37 am
وزیراعظم کی ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونیوالے امیدواروں کو مبارکباد
April 22, 2024

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نئے منتخب ارکان کی کامیابی پارٹی پر عوام کے اعتماد کی مظہر ہے۔وزیراعظم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ عوام کی خدمت کے لئے وہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی اقتصادی بحالی مہنگائی میں کمی اور خارجہ امور میں بہتری سے متعلق حکومتی کوششوں کا اعتراف ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ ریلیف کی فراہمی اور معاشی بہتری کے نتیجے میں رائے عامہ میں بھی تبدیلی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے بارے میں عالمی مالیاتی اداروں خبررساں تنظیموں اور جائزوں کے بھی عوام پر مثبت اثرات برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا انتخابی عمل کی کمزوریوں اور اعتراضات کو صرف باہمی تعاون اور سیاسی مکالمے کے ذریعے ہی دور کیا جاسکتا ہے۔