Monday, 06 May 2024, 09:47:55 pm
ملکی ترقی زرعی شعبے کی ترقی سے براہ راست منسلک ہے، فرخ حبیب
May 22, 2021

اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملکی ترقی زرعی شعبے کی ترقی سے براہ راست منسلک ہے۔

ہفتے کے روز فیصل آبا د میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ سال کے بجٹ میں کسانوں اور زراعت کے لئے بڑے پیکیج کا اعلان کرے گی۔وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان وزیراعظم عمران خان کی فعال قیادت میں درست سمت میں گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملکی معیشت کے استحکام کے لئے کئی منصوبوں کا آغاز کیا ہے اور اب عام آدمی کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت کم آمدنی رکھنے والے افراد کے لئے گھروں کی تعمیر کے علاوہ عوام کو صحت کارڈز اور دیگر سہولیات فراہم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے ڈیموں کی تعمیر کا کام جاری ہے اور تکمیل کے بعد یہ ڈیم عوام کو سستی اور صاف بجلی فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں تیزی سے روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔