Friday, 26 April 2024, 09:55:39 am

مزید خبریں

 
مودی کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں ریاستی حیثیت کی مکمل بحالی سرفہرست ایجنڈا ہوگا:غلام نبی آزاد
June 22, 2021

کانگریس کے سینئر رہنما اور بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلی غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے جمعرات کو بلائی گئی مقبوضہ علاقے کی قیادت کے ساتھ آل پارٹیز کانفرنس میں ریاستی حیثیت کی مکمل بحالی سرفہرست ایجنڈا ہوگا۔سری نگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما نے کہاکہ کانفرنس میں آرٹیکل 370 پر بات چیت کے حوالے سے وہ جموں وکشمیر کے پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کررہے ہیں ۔ادھر ذرائع کاکہنا ہے کہ کانگریس کے جموں وکشمیر پلاننگ گروپ کا آج اجلاس ہوگا جس میں آل پارٹیز کانفرنس کیلئے پارٹی کے موقف کوحتمی شکل دی جائے گی ۔