معروف شاعر رئیس امروہوی کی آج (اتوار) 36 ویں برسی منائی گئی ۔
وہ بارہ ستمبر 1914 کو بھارت کے شہر امروہہ میں پیدا ہوئے اور 1947میں پاکستان ہجرت کی ۔رئیس امروہوی قطعہ نگاری کے منفرد انداز کے لئے مشہور تھے ۔انہوں نے مابعد الطبعیات ، مراقبہ اور یوگا پر کئی کتابیں لکھیں ۔وہ 1988 میں آج ہی کے روز اس جہاں فانی سے کوچ کرگئے ۔