Friday, 26 April 2024, 05:24:59 pm
چین اور امریکہ کی مسلح افواج کے سربراہان کی ملاقات میں عالمی امور پر تبادلہ خیال
November 22, 2022

چین اور امریکہ کی مسلح افواج کے سربراہان نے آج کمبوڈیا میں ملاقات کی اور باہمی دفاعی روابط اور سلامتی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ امریکی محکمہ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی وزیر دفاع Lloyd Austin اور چین کے وزیر دفاع جنرلWei Fenghe نے ملاقات میں تذویراتی خطرات کو کم کرنے، بحران کی صورت میں مواصلات کو بہتر بنانے اور پیشہ ورانہ سکیورٹی بڑھانے کے حوالے سے موثر مذاکرات کی اہمیت پر غور کیا۔