غربت کے خاتمے اورسماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پنجاب میں ضلعی انتظامیہ پرزوردیاہے کہ وہ احساس راشن پروگرام کے تحت کریانہ فروشوں اور مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کی جاری مہم میں تعاون کرے۔وہ اسلام آباد میں ایک اجلاس سے خطاب کررہی تھیں جس میں احساس راشن رجسٹریشن مہم کے تحت مطلوبہ کوائف کے اندراج کاعمل تیز کرنے کے بارے میں تفصیلی منصوبے پرغورکیاگیا۔پنجاب کے چیف سیکرٹری کامران علی افضل ڈائریکٹرجنرل سوشل ویلفیئر، سیکرٹری خوراک، کمشنروں اور پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈاکٹرثانیہ نشترنے کہاکہ احساس راشن پروگرام کی کامیابی کاانحصاران کریانہ سٹورز کی رجسٹریشن پر ہے جو ابھی تک ڈیجیٹل سسٹم کاحصہ نہیں ہیں۔