کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام کی قربانیوں اور استقامت نے تنازعہ کشمیر کو ایٹمی فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے ایک بیان میں بھارت کی بی جے پی حکومت کی فوجی اور ظالمانہ پالیسیوں کی شدید مذمت کی ہے جس کے سبب پورے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔
انہوں نے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری اور انہیں بھارتی جیلوں میں منتقل کرنے کی بھی مذمت کی۔
اے پی ایچ سی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلے میں مداخلت کرتے ہوئے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے اور یہ تنازعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔