سیاسی ماہرین نے بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں آزادی صحافت پرقدغن پرگہری تشویش کااظہار کیا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی کہ بھارتیا جنتا پارٹی کی زیرقیادت حکومت میں بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں ذرائع ابلاغ پرپابندیاں عائد کی جارہی ہیں اوران کے خلاف قانون سازی کی جارہی ہے۔