Saturday, 27 July 2024, 05:16:23 am
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم شدید گرم رہے گا
May 23, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم شدیدگرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور شام و رات کے اوقات میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکان ہے۔آج (جمعرات) صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ لاہور اکتیسکراچی تیس پشاور تئیسکوئٹہ اُنیسگلگت سولہمظفر آباد چوبیساور مری اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ اور شوپیاں میں موسم جزوی طور پر ابر آلوداور خشک جبکہ جموں میں گرم اور خشک اور Leh میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور شام و رات کے اوقات میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سرینگر اور پلوامہ سولہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں اٹھائیس، Lehآٹھ، شوپیاں چودہ، اننت ناگ پندرہ اور بارہ مولہ میںسترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔