Sunday, 08 September 2024, 04:34:28 am
 
کشمیریوں نے مودی کے دورے کو مسترد کردیا،وزیراعظم آزادکشمیر
June 23, 2024

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعظم نریندرا مودی کے دورے کو بین الاقوامی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ایک بیان میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ مودی کا یہ دورہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے جن کو قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شدید ظلم و ستم کاسامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے اس طرح کے دوروں کو مسترد کردیا ہے جن کا مقصد دنیا کوکشمیر کی اپنی من پسند تصویر دکھانا ہے۔مودی اور ان کی جماعت کی فرقہ پرست سیاست کی مذمت کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں حالیہ انتخابات کے دوران مودی نے مسلم مخالف اور پاکستان دشمنی کا بیانیہ استعمال کیا۔