غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیل کے تازہ حملے میں کم از کم ستر فلسطینی شہید اور دو سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا اور اس کے چند منٹ بعد ہی فضائی حملے اور گولہ باری شروع کردی۔ غزہ میں فلسطینی شہری دفاع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال نے چار لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو متاثر کیا ہے۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے اب تک غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت سے شہادتوں کی تعداد تقریبا انتالیس ہزار ہوچکی ہے۔