Sunday, 08 September 2024, 04:26:23 am
 
ویمن ایشیا کپ،پاکستان نے متحدہ عرب امارات کوشکست دے دی
July 23, 2024

سری لنکا کے شہر دمبولا میں آج خواتین کے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو دس وکٹوں سے ہرا دیا۔ متحدہ عرب امارات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو تین رنز بنائے۔

جواب میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے مطلوبہ ہدف چودہ اعشاریہ ایک اوورزمیں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

پاکستانی اوپنر گل فیروزہ نے پچپن گیندوں پر باسٹھ رنز بناکر جیت میں کلیدی کردار ادا کیا او ر انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ٹورنامنٹ کے ایک اور میچ میں آج شام ساڑھے چھ بجے اسی مقام پر بھارت کی خواتین ٹیم کا مقابلہ نیپال کی خواتین ٹیم سے ہوگا۔