وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستان میں چینی کارکنوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پیر کے روزاسلام آباد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک کی متعلقہ کمپنیوں کو پاک فوج سیکورٹی فراہم کر رہی ہے۔حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے عالمی سازشیں ہو رہی ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ عمران خان اس بڑے منصوبے کو آگے لے جانے کیلئے پُرعزم ہیں جو ہماری معیشت کیلئے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے۔افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلاء کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ اب تک ملک میں ایک ہزار دو سو ستتر لوگ ملک میں لائے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان کرکٹ ٹیم سمیت چار ہزار لوگوں کو ویزے جاری کئے ہیں۔