منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا ویکسین کی دس کروڑ سے زائد خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں۔
ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ چھ کروڑ اسی افراد کو کرونا ویکسین لگائی گئی جن میں سے تین کروڑ اسی لاکھ کو ویکسین کی دونوں خوراکیں جبکہ تین کروڑ افراد نے ویکسین کی ایک خوراک لگوائی ہے۔وفاقی وزیر نے زور دیا کہ کرونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے والے افراد کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر دوسری خوراک لگوائیں۔