Sunday, 06 October 2024, 11:41:50 am
 
اداکاروحید مراد کی 40 ویں برسی
November 23, 2023

معرف اداکاروحیدمراد کی  چالیسویں برسی جمعرات کو منائی گئی۔

وہ دواکتوبرانیس سواڑتیس میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اپنافلمی سفر کاآغاز بطورپروڈیوسراپنے والدنثارمرادکی کمپنی میں کیا۔وحیدمراد کی بطورپروڈیوسرپہلی فلم'' انسان بدلتا ہے'' تھی جو انیس سواکسٹھ میں بنی تھی۔بطورراداکاراُن کی پہلی فلم نے غیرمعمولی شہرت حاصل کی ۔انہوں نے اپنے سٹائل اور مکالموں کی ادائیگی سے سب کو متاثر کیا۔انہوں نے 124فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہردکھائی جن میں سے اڑتیس بلیک اینڈ وائٹ اورچھیاسی رنگین تھیں۔اُن کو بتیس فلمی ایوارڈز سے نوازاگیااورنومبردوہزاردس میں ادب اورفنون لطیفہ میں شاندار خدمات پراُن کو ستارہ امتیاز سے نوازاگیا۔وحیدمرادانیس تراسی میں آج کے دن انتقال کرگئے اوراُن کولاہورمیں سپردخاک کیاگیا۔