پاک فوج نے شمالی وزیر ستان کے ضلع میں انسداد منشیات مہم شروع کی ہے۔
اس مہم کا مقصد انسانی جسم پر منشیات کے مہلک اثرات کے بارے میں آگہی پیدا کرنا ہے۔ اس حوالے سے ضلع کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں جن میں پاک فوج کے افسروں،
سرکاری نمائندوں، مقامی عمائدین اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا کو منشیات کے نقصانات سے متعلق معلوماتی ویڈیوز بھی دکھائی گئیں۔