Tuesday, 03 December 2024, 05:13:15 pm
 
غزہ اورلبنان پراسرائیلی حملوں میں 30سے زائد افراد شہید
November 23, 2024

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے انیس سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر چوالیس ہزار پچاس ہوگئی ہے۔

ادھرلبنان میں آج وسطی بیروت میں اسرائیلی فورسزکے فضائی حملوں میں کم از کم گیارہ افراد جاں بحق اور تریسٹھ زخمی ہوگئے۔

لبنان کی صحت عامہ کی وزارت کے مطابق غزہ پر جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک لبنان میں اسرائیلی حملوں میں تین ہزار چھ سو سے زائد افراد جاں بحق اور پندرہ ہزار تین سو زخمی ہوئے ہیں۔